انٹر نیشنل

امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ 22 ہلاک 60 زخمی

نئی دہلی: امریکہ میں دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی۔ لیوسٹن شہر میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 60 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسیز کے مطابق لیوسٹن کے سینٹرل مین میڈیکل سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ اندھا دھند فائرنگ میں لوگ مارے گئے اور زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل میں شریک کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کی تصاویر جاری کی ہیں پولیس کے مطابق لیوسٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ لوگوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے مکانات کے دروازے بند رکھیں اور مکانات کے اندر ہی رہیں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے

 

اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button