جنرل نیوز

وٹیم شریف میں 28 نومبر سے حضرت خواجہ محمد رستم علی شاہؒ کے عرس شریف کی تقریبات

وٹیم شریف میں 28 نومبر سے حضرت خواجہ محمد رستم علی شاہؒ کے عرس شریف کی تقریبات

 

ناگرکرنول، 14 نومبر (پریس نوٹ) ضلع ناگرکرنول کے موضع وٹیم شریف، منڈل بجنا پلی میں حضرت خواجہ محمد رستم علی شاہ چشتی مرزائی قلندری امیریؒ کے آٹھویں عرس شریف اور 24ویں سالانہ فاتحہ حضرت رابعہ بی صاحبہؒ کے موقع پر 28 نومبر سے یکم دسمبر تک چار روزہ مذہبی و روحانی تقریبات منعقد ہوں گی۔

 

اعلان کردہ پروگرام کے مطابق 28 نومبر بروز ہفتہ شام 6 بجے غسل شریف، 29 نومبر بروز اتوار بعد نماز عصر صندل شریف کا جلوس، محفل سماع اور ذکر و اذکار، 30 نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب چراغاں، قصیدہ خوانی اور محفل شریف منعقد ہوگی، جبکہ یکم دسمبر بروز منگل صبح 8 بجے ختم قرآن، فاتحہ خوانی، ایصال ثواب اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

یہ تقریبات صدر مجلس صدر المشائخ حافظ و قاری خواجہ سید شاہ شرف الدین چشتی مرزائی قلندری امیری یوسفی کی صدارت میں منعقد ہوں گی، جبکہ درگاہ کے سجادہ نشین حضرت خواجہ امیر علی صاحب المعروف خواجہ بابا کی نگرانی میں انتظامات انجام دیے جائیں گے۔

 

منتظمین نے مشائخ عظام، علماء کرام، حفاظ و قراء، مریدین اور تمام عقیدت مندوں سے تقریبات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

 

مقام: وٹیم شریف، منڈل بجنا پلی، ضلع ناگرکرنول۔

 

رابطہ: 9440531741

، 8074737666

متعلقہ خبریں

Back to top button