تلنگانہ

مجبور باپ نے ہاسپٹل کے احاطہ میں بیٹے کی نعش رکھ دی _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 23 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں  پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک مجبورباپ نے رقم نہ ہونے پر ہاسپٹل کے احاطہ میں ہی کمسن بیٹے کی نعش رکھ دی، تاہم مقامی لوگوں کے تعاون سے کمسن کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے نیلور سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا نریش اور پدماوتی نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ منڈل میں واقع اتوارپیٹ میں مقیم تھے۔یہ جوڑااینٹوں کی بھٹی میں کام کرتا تھا۔اس جوڑے کے بیٹے کی صحت خراب ہوگئی جس کے بعد اس کو انہوں نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔اپنے بیٹے کی نعش کو لے جانے کیلئے اس کے پاس رقم نہ ہونے پر اس نے ہاسپٹل کے احاطہ میں ہی ایک درخت کے قریب اس کی نعش کو رکھ دیا اور وہ وہیں بیٹھا رہا۔

 

اس کو دیکھ کر مقامی افراد اس کے قریب پہنچے اورصورتحال سے واقفیت کے بعد انہوں نے نہ صرف ہاسپٹل سے نعش آبائی وطن  منتقل کرنے کے لئے  اپنی جانب سے رقم دی  جس پر اس نے کمسن کی نعش لے کر آندھراپردیش روآنہ ہوا اور اس کی آخری رسومات ادا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button