تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کی دو مساجد کی تعمیر تین ماہ میں ہوگی مکمل _ وزیر داخلہ محمود علی کا اعلان

حیدرآباد – 28/اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ سکریٹریٹ میں زیر تعمیر دونوں مساجد کا کام تین مہینوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچے گا. اس کے فوری بعد مساجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا. ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جمعہ کو سکریٹریٹ میں واقع دونوں مساجد کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے بعد کیا. انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ میں موجود دونوں مساجد، مسجد معتمدی اور مسجد ہاشمی کافی خوبصورت بنائی جارہی ہیں

 

.اس دوران مساجد کے ذیلی گتہ دار عبدالمعید خان نے وزیر داخلہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گنبدوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ وقت لگ رہا ہے. ابتداء میں جو گنبد پسند کیے گئے تھے وہ سکریٹریٹ عمارت پر موجود گنبدوں کی طرح تھے. جن کے استعمال سے مساجد کی تعمیرات مکمل ہوجاتی، مگر وہ گنبد مساجد کے لیے موزوں نہ سمجھے گئے، اس کے بدلے میں ترکی ماڈل کے گنبدوں کو پسند کیا گیا. جن کی تیاری میں وقت لگ رہا ہے. عبد المعید خان نے باری باری دونوں مساجد کے تعمیراتی کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد تین مہینے کے اندر مکمل ہوجائیں گے کیونکہ دونوں مساجد کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے

 

. گنبدوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے. موجودہ گنبد بہت ہی شاندار اور نایاب تیار کیے گئے ہیں، جس کی مثال بہت ہی مشکل سے ملے گی. دونوں مساجد کے گنبد ترکی ماڈل کے ہیں، جو بہت ہی مضبوط اور معیاری ہونے کے علاوہ دلکش بھی لگ رہے ہیں. وزیر داخلہ محمد محمودعلی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد کے تعمیرات کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے،

 

جس پر ذیلی گتہ دار عبدالمعید خان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تین مہینوں کے اندر دونوں مساجد تیار ہو جائیں گے. اس کے فوری بعد دونوں مساجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا. وزیر داخلہ محمد محمود علی نے سکریٹریٹ میں متعین کردہ پیشی اور دفتر کا معائنہ بھی کیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button