جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کمسن بچہ کا اس کی ماں کے عاشق نے ہی قتل کردیا

Representational image

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ مشیرآباد میں ایک کمسن بچہ مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا تھا جس کے چند ماہ بعد انکشاف ہوا کہ اسے قتل کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رام نگرعلاقہ میں شیوا کمارنامی شخص اپنی بیوی ناگا لکشمی اودوبچوں کے ساتھ رہتا ہے۔ یہ دونوں مزدورپیشہ بتائے گئے ہیں۔ ناگا لکشمی کے ناجائز تعلقات روی نامی شخص سے قائم تھے۔ وہ ان کے گھرآیا جایا کرتا تھا۔ 8 جولائی کو شوہربیوی کام پرگئے ہوئے تھے اورانھوں نے روی کو فون کرکے ان کے چھوٹے بیٹے 3 سالہ بھرت کوآنگن واڑی سے لانے کو کہا۔ اس نے بچہ کو گھرلایا بعد ازاں بچہ کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ روی نے بچہ کے ماں باپ کو بتایا کرسی سے گرنے کی وجہہ سے بھرت کی موت ہوگئی۔

پولیس نے شبہ کی بنا پرلڑکے کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا کہ لڑکے کا قتل کیا گیا۔ پولیس نے روی کوحراست میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ روی نے ناجائز رشتہ کے درمیان حائل رکاوٹ محسوس کرتے ہوئے اپنی محبوبہ ناگا لکشمی کے بیٹے کے سرپروزنی شئے سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا اوراسے حادثہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button