تلنگانہ

وزیراعظم نریندر مودی ان کے اچھے دوست ہیں : چیف منسٹر چندرشیکھرراو

حیدرآباد_ 6 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ان کے اچھے دوست ہیں۔ ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن جب عوام کے مفاد، تلنگانہ کے مفاد کی بات آتی ہے تو وہ مودی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مودی کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف وہ اپنی آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ ضرورت پڑنے پر ریاست اور قومی سطح پر بھی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف تحریکیں چلائیں گے۔ چیف منسٹر نے مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور مخالف عوام پالیسیوں کو اپنانا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار مستقل طور پر رہنے والا نہیں ہے۔ آج اقتدار میں رہنے والے کل اپوزیشن میں آجاتے ہیں۔ یہ جمہوریت کا دستور ہے۔ پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button