جرائم و حادثات

حیدرآباد کی اویو ہوٹل میں خاتون کی مشتبہ موت – کمرے سے نوجوان فرار؛ قتل کا شبہ

حیدرآباد – حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گوکل پرائڈ اویو ہوٹل میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان گزشتہ ایک ماہ سے اسی ہوٹل میں مقیم تھا، جبکہ متوفی خاتون بھی گزشتہ تین دن سے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔ خاتون کی موت کے وقت کمرے میں موجود شخص وہاں سے چلا گیا۔ پولیس کو خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ملے ہیں، جس کے بعد قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

پولیس نے کلیوز ٹیم کو موقع پر طلب کرکے کمرے سے شواہد اکٹھے کئے۔ ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج، رجسٹر کی تفصیلات اور خاتون سے ملاقات کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ خاتون کی موت کیسے ہوئی اور اس کے ساتھ کمرے میں موجود شخص کہاں چلا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button