جرائم و حادثات

کاماریڈی میں پولیس کی خصوصی مہم -کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دینے والدین کو پولیس کی سخت وارننگ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، کاماریڈی میں پولیس کی خصوصی مہم،زیر التواء چالانات وصول، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر نمبر پلیٹس نصب،کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دینے والدین کو پولیس کی سخت تنبیہ

 

کاماریڈی، 13 نومبر (سیدکوثرعلی)شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑک حادثات کی روک تھام کے مقصد سے کاماریڈی پولیس کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی گئی۔ ضلع ایس پی ایم راجیش چندرا کی ہدایت پر ٹاؤن سی آئی نرہری کی نگرانی میں ٹریفک ایس آئی چندرشیکھر اور پولیس عملے نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی جانچ کی۔اس مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلانے والوں کو روک کر جرمانے عائد کیے گئے اور موقع پر ہی گاڑیوں پر نمبر پلیٹس نصب کروائی گئیں۔

 

اس کے علاوہ گاڑیوں کے سابقہ زیر التواء ای چالانات کی آن لائن جانچ کرتے ہوئے متعلقہ گاڑی مالکان سے جرمانوں کی رقم وصول کی گئی۔ پولیس نے خبردار کیا کہ دوبارہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔پولیس نے والدین کو سخت ہدایت دی کہ وہ کسی بھی صورت میں نابالغ بچوں کو گاڑیاں نہ دیں۔ نابالغوں کے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

پولیس نے واضح کیا کہ شہر میں یہ خصوصی تلاشی مہم مسلسل جاری رہے گی۔ اس لیے تمام گاڑی سوار ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button