تلنگانہ

نارائن پیٹ میں اجتماعی قومی ترانہ پروگرام میں سینکڑوں افراد کی شرکت

نارائن پیٹ: 16اگست (اردو لیکس) تلنگانہ بھر میں اجتماعی طور پر قومی ترانے پڑھنے کے پروگرام کے حصہ کے طور پر نارائن پیٹ ٹاؤن کے بارم باؤلی علاقہ میں 11.30 بجے دن منعقدہ تقریب میں نارائن پیٹ ضلع کلکٹر ہری چندنا دساری و اعلی عہدیداروں اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام میں سیاسی و سماجی قائدین نے بھی حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔ اور ساتھ ہی نارائن پیٹ کا مرکزی مقام نرسی ریڈی چوراہا پر بھی تمام اسکولی طلباء نے قومی ترانہ پڑھا۔  آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں اجتماعی قومی ترانہ پڑھاجائے۔اس اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں ریاست بھر کے اہم مقامات پر حصہ لیا۔ تمام دفاتر، تعلیمی ادروں، عوامی،پرائیویٹ اداروں، شاپنگ مالس، سنیما تھیٹرس میں کام اس موقع پرروک دیاگیا تھا اور یہاں تک کہ ٹریفک بھی روک دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button