تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں نئے ووٹر کیلئے 4,88,417 درخواستیں

حیدرآباد ۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بتایا ہے کہ تلنگانہ بھر میں نئے ووٹر کے طور پر اندراج کے لیے 4,88,417 افراد نے درخواستیں داخل کی ہیں

 

جبکہ 6 ہزار این آر آئیز نے بھی ووٹر کے طور پر اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔حکام نے بتایا کہ ووٹر کے پتے اور دیگر تفصیلات میں تبدیلی کے لیے 5,04,782 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 

اسی طرح ووٹر فہرست سے نام حذف کرنے کے لیے فارم-7 کی 24,323 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اعتراضات اور دعوے داخل کرنے کی مقررہ مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی۔

 

حکام کے مطابق موصولہ درخواستوں اور اعتراضات کو 5 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ حتمی ووٹر فہرست 9 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button