تلنگانہ

ٹرین اور ریلوے پلیٹ فارم کے درمیان پھنس کر باپ اور بیٹی ہلاک _ تلنگانہ کے نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 20 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر باپ اور بیٹی ٹرین اور  پیلٹ فارم کے درمیان پھنس کر ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑچل ضلع کے چنتل گاوں سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ رامچندر راو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ نرمل ضلع کے باسر مندر کے درشن کے لئے جاررہے تھے یہ خاندان حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں ٹرین میں سوار ہوا۔

جیسے ہی ٹرین نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر رکی رامچندر راو کی 14 سالہ لڑکی جانانی اسٹیشن میں پانی بوتل خریدنے ٹرین سے اتری۔ پانی لے کر آنے تک ٹرین اسٹیشن سے نکل رہی تھی لڑکی نے ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔ اس کے والد نے اسے بچانے کی کوشش کی۔

 

اس دوران لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کے والد شدید زخمی ہوگئے۔انھیں  ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام  پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button