تلنگانہ

شوہر کی آخری رسومات ادا کرنے کے چند گھنٹوں بعد بیوی نے کرلی خودکشی _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 26 مئی ( اردولیکس) شوہر کی اچانک موت کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے چند گھنٹوں بعد بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کے حیدرآباد کے ونستھلی پورم  سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ منوج پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر ہے  منوج، جو امریکہ میں ڈلاس  میں قیام پذیر تھا  ڈیڑھ سال قبل ڈی ڈی کالونی، عنبرپیٹ کی  29 سالہ ساہتی  سے شادی کی۔ شادی کے بعد منوج اپنی بیوی کو لے کر امریکہ چلا گیا۔ لیکن جاریہ مہینے کی 2 مئی کو ساہتی اپنے والدین سے ملنے حیدرآباد آئی تھی۔

 

20 مئی کو منوج کو دل کا دورہ پڑا اور اس کے دوست اسے علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔ علاج کے دوران منوج کی موت ہو گئی۔ جب ساہتیہ کو اس بات کا علم ہوا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ منوج کی نعش 23 مئی کی رات ونستھلی پورم پہنچی اور 24 مئی کو آخری رسومات ادا کی گئیں۔

 

آخری رسومات ادا کرنے کے بعد ساہتی اپنے والدین کے ساتھ ڈی ڈی کالونی پہنچی۔ اور چند گھنٹوں بعد مکان کے ایک کمرہ میں فیان سے لٹک کر پھانسی لے لی ۔ اس طرح چند گھنٹوں کے اندر نوجوان جوڑے کی جدائی سے دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button