مبارکباد

ریاست تلنگانہ مینارٹی کمیشن رکن محمد اطہر اللہ کی ادائیگی عمرہ سے واپسی ۔ صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین عادل آباد کی جانب سے تہنیت

عادل آباد۔ تلنگانہ مینارٹی کمیشن کے رکن محمد اطہر اللہ کی ادائیگی عمرہ سے واپسی کے بعد ضلع صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین عادل آباد حافظ محمد منظور احمد نے محمد اطہر اللہ کی رہائش گاہ واقع حیدرآباد میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے تہنیت و مبارکباد پیش کی۔وہیں تلنگانہ مینارٹی کمیشن رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ لینے پر بھی مبارک باد دی اور فرائض کی انجام دہی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا‌۔محمد اطہر اللہ حافظ محمد منظور احمد اور وفد میں شامل علماء و حفاظ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بحسن و خوبی اقلیتی کمیشن رکن کی حیثیت سے بہتر خدمات انجام دینے ارادہ ظاہر کیا۔اس موقع پر مولانا سید رضوان اسعدی اوٹنور،حافظ عبدالعزیز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button