تلنگانہ

عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی بی آر ایس سے مستعفیٰ ، ریونت ریڈی سے کی ملاقات ۔ جلد ہوں گے کانگریس میں شامل

عادل آباد۔15/اپریل(نمائندہ خصوصی)بی آر ایس پارٹی کو عادل آباد ضلع میں سابق وزیر کے ٹی آر کے عادل آباد میں دورہ کے ایک دن قبل ایک بڑا جھٹکا لگا۔سابق وزیر جوگورامنا کے خاص اور  قریبی حامی  سمجھے جانے والے عادل آباد میونسپل کے وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس کے ایک حصے کے طور پر،ظہیر رمضانی نے پیر کے روز حیدرآباد میں سی ایم ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔آپ کو بتادیں کہ ظہیر رمضانی کا عادل آباد کے اقلیتوں میں قدآور لیڈروں میں شمار ہوتا ہے۔ان کے ساتھ مزید کونسلرز اور قائدین کانگریس میں شامل ہونے کہ امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button