جنرل نیوز

جگتیال ضلع میں مجلس کی کمیٹیوں کا اعلان – خواجہ لیاقت علی محسن جگتیال ضلع صدر اور سمیر الدین آزاد جگتیال سٹی صدر منتخب

جگتیال میں اے آئی ایم آئی ایم کی نئی ضلعی و سٹی کمیٹیوں کا اعلان

 

ضلع جگتیال میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی  نئی ضلعی اور سٹی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ چہارشنبہ کو  جگتیال کے  رائل گارڈن  میں نئی کمیٹیوں کا اعلان کیا۔ یہ اعلان  صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکنِ پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت کیا گیا۔

 

اس موقع پر جگتیال ضلع مجلس کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا، جس میں لیاقت علی محسن کو ضلع صدر، سابق کونسلر رضی الدین کو جنرل سیکریٹری، عادل پٹیل، عبدالباسط اور افروز کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔ اسی طرح جوائنٹ سیکریٹریز، خازن، ایگزیکٹو ممبران، لیگل ایڈوائزرز اور سوشل میڈیا انچارجز کی نامزدگیاں بھی کی گئیں۔

 

سمیرالدین آزاد کو جگتیال ٹاؤن صدر،  امیرالدین نعمان کو جنرل سیکریٹری، سید شریف کو نائب صدر اور حافظ اسد کو خازن منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button