تلنگانہ

تلنگانہ میں اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ کے تعطیلات کا جی او سوشل میڈیا پر وائرل _ جانئے کیا ہے حقیقت

حیدرآباد _ 11 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں اسکولوں  کے گرمائی تعطیلات میں اضافہ کرنے اور اسکولوں کی کشادگی پر محکمہ تعلیم نے وضاحت دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی جھوٹی خبروں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی احکامات پر یقین نہ کیا جائے۔ اسکولوں کے گرمائی تعطیلات میں توسیع نہیں کی گئی ہے ۔  ریاست بھر میں پیر (12 تاریخ) سے اسکول دوبارہ شروع ہوں گے۔

 

اتوار کی رات مختلف سوشل میڈیا گروپ میں  ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن واکٹی کرونا کے نام سے ایک جی او کی کاپی گشت کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں بارش کی وجہ سے اسکولوں کے گرمائی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس جی او میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو 12 جون سے 19 جون تک تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس جعلی جی او کی کاپی کو دیکھنے کے بعد محکمہ تعلیم نے اتوار کی رات اس جی او کو جعلی قرار دیا اور واضح کیا کہ کل پیر سے اسکول کھول دئے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button