تلنگانہ

تلنگانہ میں آٹو رکشا کے کرایوں میں اضافہ، کم از کم کرایہ 30 روپے

تلنگانہ میں آٹو رکشا کے کرایوں میں اضافہ، کم از کم کرایہ 30 روپے

 

تلنگانہ حکومت نے ایندھن اور دیکھ بھال کے بڑھتے اخراجات کے پیش نظر آٹو رکشا کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جی او نمبر 46 کے مطابق پہلے 1.6 کلومیٹر کا کرایہ 30 روپے اور اس کے بعد ہر کلومیٹر کے لیے 14 روپے وصول کیے جائیں گے۔

 

رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک معمول کے کرایے سے 50 فیصد اضافی چارج ہوگا، جبکہ آٹو کے انتظار کا چارج 25 پیسے فی منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

 

مقررہ حد سے زیادہ سامان پر فی پیکیج 50 پیسے وصول کیے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ 100 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نئے کرایوں کے مطابق میٹر درست کروانے کے لیے آٹو ڈرائیوروں کو تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button