جنرل نیوز

صحافیوں کے حقوق و تحفظ کے لیے نارائن پیٹ میں TUWJ (IJU) کا احتجاج

نارائن پیٹ: 2 اکتوبر (اردو لیکس) صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے مطالبات پر TUWJ (IJU) کی جانب سے جمعہ کے روز ضلع مرکز نارائن پیٹ میں احتجاج کیا گیا۔ IJU کی اپیل پر ’’برسرِکار صحافیوں کے مطالبات کا دن‘‘ مناتے ہوئے گاندھی نگر میں گاندھی جی کے مجسمے کو صحافیوں کے مسائل پر مشتمل یادداشت پیش کی

 

گئی۔ بعد ازاں صحافیوں کے وفد نے سری گارڈن میں ضلع کلکٹر پرینکا اور رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل سے واقف کرایا اور یادداشت پیش کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کو ریاستی و مرکزی حکومتوں کے علم میں لاتے ہوئے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور یادداشت صدرِ جمہوریہ کو روانہ کی

 

جائے۔ٹی یو ڈبلو جے (آئی جے یو) ضلعی صدر نارائن ریڈی ،جنرل سکریٹری شیوشنکر اور نیشنل کونسل رکن نکا سرینواس نے کہا کہ صحافی جمہوریت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا انہیں پیشہ ورانہ، سماجی اور معاشی تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے صحافیوں پر حملوں اور دھمکیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی حفاظتی قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ قائدین نے موجودہ میڈیا حالات کے پیش نظر نئی میڈیا کمیشن تشکیل دینے، برسرِکار صحافیوں اور غیر صحافتی میڈیا ملازمین کے لیے نیا ویج بورڈ قائم کرنے اور مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے تلنگانہ حکومت کے انتخابی منشور میں صحافیوں سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد، صحافیوں کے مکانات اور پلاٹس کے مسائل حل کرنے، ہیلتھ کارڈز جاری کرنے اور کیش لیس طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی اپیل کی

 

۔ اس موقع پر ضلع نائب صدور ہنمنتو، گروپرساد، سکریٹریز عزیز احمد خان، وٹوبا، محمد تقی، خازن مدھوکر، تشہیری سکریٹری سریش، محکمۂ تعلیم کے کنوینر راجیش کے علاوہ عاملہ کے ارکان ویرنا، ایلارڈی، سریش گوڑ، نریندر، وجئے، پروین، عزیز خان، سرینواس، لکشمی ریڈی، آنند، ایشونتھ، محمد حسین، نرسمہا، اشوک، برہمانند راجو، سریش، محمد الیاس، محمد صادق چاند، عبد الخالق، سلمان سنڈکے اور شکیل کے علاوہ ضلع کے مختلف منڈلوں سے بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button