جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ہوٹل کے کمرہ سے27 سالہ میڈیکل طالبہ کی نعش برآمد – ساتھی کی تلاش جاری

حیدرآباد کے میاں پور میں ایک ہوٹل کے کمرے سے 27 سالہ میڈیکل طالبہ کوماٹی سُریجنا کی نعش برآمد ہوئی۔ متوفیہ کا تعلق سنگاریڈی سے تھا اور وہ ہنمکنڈہ میں پیڈیاٹرکس کے فرسٹ ایئر پی جی کورس میں زیر تعلیم تھیں۔

 

سریجنا 30 ستمبر کو حیدرآباد آنے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھیں۔ والد کی شکایت پر پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے انہیں ہوٹل میں تلاش کیا، جہاں کمرہ نمبر 502 سے ان کی نعش برآمد ہوئی۔ نعش کافی حد تک خراب ہوچکی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش افراد خاندان کے حوالے کردی گئی۔

 

پولیس کو شبہ ہے کہ واقعے سے قبل سریجنا اپنے سابق دوست روی کمار کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھیں اور ان کی موت کے بعد وہ وہاں سے چلا گیا۔ تحقیقات میں دونوں کے درمیان سابقہ تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے روی کمار کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

سریجنا کے والد نے شکایت میں روی کمار پر کئی شبہات ظاہر کیے ہیں اور الزام لگایا کہ ماضی میں اس نے سریجنا کی سونے کی چین بھی لے لی تھی۔ میاں پور پولیس ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں، کال ڈیٹا اور دیگر شواہد کی جانچ کرتے ہوئے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button