تلنگانہ

ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز کی خریداری کا معاملہ _ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے مندر میں قسم کھائی

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے جنہوں نے ٹی آر ایس ایم ایل ایز کی خریداری کے معاملے پر قسم کھانے کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو  کو چیلنج کیا تھا نے آج یادگیر گٹہ میں یادادری لکشمی نرسمہاسوامی کی مندر  میں قسم کھائی کہ اس معاملے میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے

 

گیلے کپڑوں میں مندر پہنچ کر بنڈی سنجے نے مورتی کے سامنے کھڑے ہو کر قسم کھائی کہ ٹی آر ایس ایم ایل ایز کی خریداری میں بی جے پی قائدین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ بنڈی سنجے نے پوچھا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ اب تک کیوں نہیں آئے جب انہوں نے ساتھ میں مل کر قسم کھانے کا چیلنج کیا تھا

 

بنڈی سنجے  کے دورے کے پیش نظر شدید کشیدگی دیکھی گئی ۔ مقامی ٹی آر ایس قائدین نے سنجے کے خلاف احتجاج کیا۔ اور سنجے واپس جاؤ۔ سنجے واپس جاو کے نعرے لگائے۔ لیکن وہ ٹی آر ایس کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر مندر میں داخل ہو کر قسم کھائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button