تلنگانہ

وزیراعظم نریندرمودی کا آج تلنگانہ کے نظام آباد میں دورہ

نظام آباد _ وزیر اعظم نریندر مودی آج  منگل کو تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے۔وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچیں گے اور برقی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ان کو قوم کے نام کریں گے۔

 

پی ایم او کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی بہتر کارکردگی کے ساتھ برقی کی پیداوار بڑھانے کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیاجائے گا۔یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر برقی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا

 

۔تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا کیونکہ وزیر اعظم منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کریں گے۔ اور دھرم آباد۔ منوہر آباد اور محبوب نگر۔کرنول کے درمیان الکٹریفکیشن پراجکٹ سے ٹرینوں کی اوسطا تیز رفتاری میں بہتری میں مدد ملے گی۔ مودی سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے جس سے علاقہ کے مقامی ریل مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button