تلنگانہ

تلنگانہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف مقدمہ درج _ جان سے مارنے کی دھمکی پر پولیس کی کارروائی

نلگنڈہ _ 7 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کی نلگنڈہ پولیس نے سینئر کانگریس لیڈر، بھونگیر کے ایم پی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ نلگنڈہ ون ٹاؤن پولیس نے کومٹ  ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹی پی سی سی کے نائب صدر چیروکو سدھاکر اور ان کے بیٹے ڈاکٹر چیروکو سوہان کی شکایت پر رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

 

ایم پی کومٹ  ریڈی وینکٹ ریڈی نے دو دن قبل دھمکی دی تھی کہ ان کے پیروکار کانگریس کے نائب صدر چیروکو سدھاکر کو قتل کر دیں گے ۔ کومٹ  ریڈی کی چیروکو سدھاکر کے بیٹے سوہان کو دھمکی آمیز کال کرنے کا آڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس کے بعد چیروکو سدھاکر اور ان کے بیٹے سوہان نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button