نیشنل

آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں زلزلے کےجھٹکے

حیدرآباد: پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے رتناگاوں میں کل رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سےلوگ خوفزدہ ہوکر اپنے مکانات سے باہر نکل پڑے۔ کئی افراد نے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری۔ زلزلے  کی وجہہ سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ موضع کے 12 مکانات کو نقصان پہنچا، سڑکیں بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں بعض مکانات کی دیواروں میں دراڑیں  پڑگئیں۔ مقامی افراد کے مطابق انھیں زوردار آوازیں بھی سنائی دی۔

 

پیغام

متعلقہ خبریں

Back to top button