تلنگانہ
آن لائن فارم داخل کرنے والوں سے ایس آئی آر کا کاغذی فارم نہ مانگا جائے: چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کی بی ایل اوز کو ہدایت

تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے تمام ضلع الیکشن افیسرس کو ہدایت دی ہے کہ SIR-2026 کے تحت جن ووٹروں نے اپنا اینیومریشن فارم آن لائن داخل کر دیا ہے، ان سے دوبارہ کاغذی فارم جمع کرانے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض بی ایل اوز (بوتھ لیول افسران) آن لائن فارم داخل کرنے والے ووٹروں سے فزیکل فارم بھی مانگ رہے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر نام ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہونے کی بات کہہ رہے ہیں، جس سے عوام میں الجھن پیدا ہو رہی ہے
۔چیف الیکٹورل آفیسر نے واضح کیا کہ آن لائن داخل کرایا گیا فارم ہی کافی ہے۔ اس کی جانچ کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے اور ووٹروں کو غیر ضروری طور پر کاغذی فارم جمع کرانے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔




