تلنگانہ
اقتدار سے محرومی کے بعد چندرشیکھرراو کی پہلی بار اجلاس میں شرکت کرنے اسمبلی میں آمد

حیدرآباد _ 25 جولائی ( اردولیکس) اپوزیشن لیڈر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو اسمبلی پہنچ گئے۔ وہ آج پہلی مرتبہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں گزشتہ سال دسمبر میں اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بی آر ایس سربراہ چندرشیکھرراو نے نئے ارکان اسمبلی کو دلائے گئے حلف تقریب میں بھی شریک نہی ہوئے تھے
بعد ازاں علحدہ طور پر اسپیکر اسمبلی کے چیمبر پہنچ کر حلف لیا تھا اس کے منعقدہ آوٹ آن اکاؤنٹ بجٹ میں بھی غیر حاضر رہے۔
اسمبلی کا جاریہ بجٹ اجلاس منگل سے شروع ہوا لیکن دو دن بھی چندرشیکھرراو نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ آج پہلی مرتبہ اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شرکت کررہے ہیں