تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکومت کی جانب سے شروع کردہ پہلا ` تلنگانہ پبلک اسکول ` کا افتتاح کیا

حیدراباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے آروٹلہ گاؤں میں  عالمی معیار کی سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر سے آراستہ تلنگانہ پبلک اسکول کا افتتاح کیا.

 

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ یہ اسکول طلبہ کے لئے ایک مثالی اور تحریک بخش ادارہ ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں صرف غریب اور بے سہارا بچوں کے پڑھنے سے متعلق قائم تصورات کو مکمل طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ یہ اسکول ریاست کے سرکاری تعلیمی نظام میں ایک نئی مثال قائم کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے لیے ناشتے (بریک فاسٹ) کی اسکیم کا بھی آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ آروٹلہ پبلک اسکول ریاست کے 27 لاکھ سرکاری اسکول طلبہ کے لئے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ آروٹلہ پبلک اسکول میں پری پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک 1814 طلبہ داخلہ لے چکے ہیں اور تمام نشستیں پُر ہوچکی ہیں، جو اس ادارے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ سماج کے لیے ایک بہترین مثال بنے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button