تلنگانہ

ابھی بدلہ شروع کہاں ہوا ہے۔ آپ کی عدالت میں ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ایم ریونت ریڈی نے انڈیا ٹی وی کے مشہور ٹاک شو ‘آپ کی عدالت’ میں شرکت کی۔ انھوں نے ٹویٹر پلیٹ فارم پر اس سے متعلق پرومو شیئر کیا ہے۔

 

اینکر رجت شرما کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کے سی آر حکومت کی جانب سے جیل میں ڈالنے کا بدلہ لے رہے ہیں، ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلہ ابھی شروع نہیں ہواہے۔ رجت شرما نے ریونت ریڈی سے پوچھا کہ بی آر ایس لیڈر اکثر کہتے ہیں کہ شیر اندر ہے پھر باہر آئے گا، تو جواب میں چیف منسٹر نے کہا آجاو یہاں بندوق تیار ہے ایک ہی گولی سے کام تمام ہوجائے گا

 

انھوں نے مزید کہا کہ میں کتے بلیوں کو نہیں مارتا، مارا تو شیر کو ہی ماروں گا۔یہ پرگرام کل رات دس بجے نشر ہونے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button