وائی ایس آر کانگریس پارٹی وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع – پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حفیظ خان کا بیان

حیدرآباد – آندھراپردیش کی اہم اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر مسلم برادری کے ساتھ اپنی وابستگی اور ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔ سابق ایم ایل اے اور آندھرا پردیش وقف بورڈ کے سابق رکن عبدالحفیظ خان نے کہا کہ پارٹی نے آئین کے خلاف سمجھے جانے والے وقف بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جب کہ باقی سب خاموش رہے۔ ہم انصاف کے لیے کھڑے ہوئے۔
انہوں نے تلگو دیشم پارٹی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے، تو ایسی ہی کارروائی کیوں نہیں کرتی؟ خاموشی کیوں؟ یہ دہرا رویہ کیوں؟ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی کا منافقانہ رویہ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔
ایک طرف وہ اقلیتوں کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، اور دوسری طرف مسلمانوں کے مفاد کے تحفظ کے لیے قائم اداروں پر حملہ کرنے والے بل کی خاموشی سے حمایت کرتے ہیں۔ ان کا دہرا معیار اب عوام کے سامنے آ چکا ہے۔