تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک فارم میں تین کلو کا آم

تلنگانہ کے بھونگیرضلع کے بھونگیر ٹاؤن کے مضافات میں ایک کسان کے فارم "آمیہ کرشی وکاس کیندر” میں آم کا ایک پھل 2.854 کلو وزنی پیدا ہوا۔بتایا گیا ہے کہ مقامی کسان جِٹّا بال ریڈی نے پانچ سال قبل آسٹریلیا سے آر ٹی ای-2 قسم کے چار آم کے پودے منگوائے تھے

 

۔ اب ان درختوں سے آم کی بھرپور پیداوار حاصل ہو رہی ہے اور ہر آم تقریباً تین کلو وزنی ہو رہا ہے۔ فی الحال ان آموں سے آم کا پاؤڈر تیار کر کے فی کلو 600 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق سات آموں سے ایک کلو آمچور پاؤڈر تیار ہوتا ہے۔

 

بال ریڈی کے فارم میں ان آموں کو دیکھنے کے لئے مختلف علاقوں سے کسان اور عام افراد پہنچ رہے ہیں اور بڑے بڑے آموں کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button