تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں بیک وقت قومی ترانہ پڑھنے کے پروگرام میں لاکھوں افراد کی شرکت _ چیف منسٹر اور صدر مجلس بھی شریک

حیدرآباد _ 16؛اگست ( اردولیکس) تلنگانہ بھر میں اجتماعی طورپر قومی ترانے پڑھنے کے پروگرام کے حصہ کے طورپرشہرحیدرآباد کے عابڈس علاقہ میں 11.30بجے دن منعقدہ تقریب میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے ریاستی وزرا، اعلی عہدیداروں اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔ اس پروگرام میں صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسدالدین،  ریاستی وزراء محمود علی، سرینواس گوڑ، پرشانت ریڈی، ٹی سرینواس یادو، ایم ایل ایز اور ایم ایل سی نے بھی حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔وزیراعلی کے اس پروگرام میں شرکت کے سلسلہ میں عابڈس علاقہ میں ٹریفک کے رخ کو موڑدیاگیا تھااورپولیس کی جانب سے وسیع تربندوبست کیاگیا تھا۔آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں اجتماعی قومی ترانہ پڑھاجائے۔اس اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں ریاست بھر کے اہم مقامات پر حصہ لیا۔ تمام دفاتر، تعلیمی ادروں، عوامی،پرائیویٹ اداروں، شاپنگ مالس، سنیما تھیٹرس میں کام اس موقع پرروک دیاگیا تھا اور یہاں تک کہ ٹریفک بھی روک دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button