تلنگانہ

تلنگانہ کے 7 اضلاع میں 3 اپریل تک انتہا کی گرمی ہونے کا امکان _ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

حیدرآباد _ 31 مارچ ( اردولیکس) محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ تلنگانہ میں 4 دن تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ہوسکتا ہے ۔ ریاست کے 7 اضلاع میں آئندہ ماہ کی تیسری تاریخ تک  دھوپ کی شدت زیادہ رہے گی اور انتہا کی گرمی رہے گی ۔ کچھ اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری تک بڑھ جائے گا۔ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت پہلے ہی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو کاماریڈی ضلع کے بھکنور منڈل میں ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ ہی راجنا- سریسلہ ، نظام آباد، سدی پیٹ، نلگنڈہ، جگتیال ، عادل آباد، محبوب نگر، گدوال، وقارآباد، یادادری-بھونگیر ،   آصف آباد، جنگاوں اور رنگاریڈی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ درج کیا گیا۔ جس کے باعث محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سات اضلاع کے عوام اور حکام جمعہ سے 3 اپریل تک الرٹ رہیں۔جہاں دھوپ کی شدت اور درجہ حرارت میں میں اضافہ ہوگا ۔ ان اضلاع میں عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نارائن پیٹ، ونپرتھی، گدوال اور ناگرکرنول شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button