نیشنل

ہندوستان بھر میں دوپہر2 بجے اورتلگو ریاستوں میں پانچ بجے کے بعد چاند گہن

حیدرآباد/نئی دہلی: دنیا کے مختلف حصوں میں آج چاند گہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل میں یہ دکھائی دے گا۔ چاند گہن ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر 39 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل گہن سہ پہر تین بجکر 46 منٹ پر شروع ہوگا۔ سائنسدانوں کے مطابق چاند گہن دوپہر 2 بج کر 39 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کے اختتام کا وقت 6 بج کر 19 منٹ ہوگا۔ تلگو ریاستوں تلنگانہ آندھراپردیش میں 5 بج کر 40 منٹ سے 6 بج کر 19 منٹ تک جزوی چاند گہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت نے کہا ہے کہ جزوی اور مکمل گرہن کے مرحلے ہندوستان کے کسی بھی حصے میں نظرنہیں آئیں گے، کیونکہ ملک میں چاند نمودار ہونے سے پہلے گرہن شروع ہوجائے گا۔البتہ جزوی اور مکمل گہن کا اختتامی مرحلہ ملک کے مشرقی حصے میں دیکھا جاسکے گا، جبکہ جزوی گہن کا اختتامی مرحلہ ملک کے باقی حصوں میں نظرآئے گا۔

ملک کے مشرقی حصوں کے شہروں جیسے کولکتا اور گوہاٹی میں چاند نمودار ہونے کے وقت مکمل گہن جاری رہے گا، جبکہ دیگر شہروں جیسے دلی، ممبئی، چنئی اور بینگلورو میں چاند نمودار ہونے کے وقت مکمل گرہن کے بعد جزوی گہن ہوگا۔

چاند گرہن پورا چاند نکلنے والے دن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے بیچ میں آتی ہے اور جب یہ تینوں ایک ہی قطار میں آجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button