تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نرمل ضلع یونٹ کی تشکیل، ایم۔اے۔وسیم صدر، افتخار احمد، سید محمد پاشاہ، شفیع اللہ خان نائب صدور، اکبر خان جنرل سکریٹری منتخب

نرمل۔22/مارچ۔حسب ہدایت ریاستی صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جناب ایم۔اے۔ماجد صاحب، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل یونٹ کی تشکیل کے سلسلے میں فیڈریشن سے وابستہ ضلع نرمل کے صحافیوں کا اجلاس چہارشنبہ کو دوپہر انسپکشن بنگلہ(آئی بی) نرمل میں ریاستی نائب صدر فیڈریشن و مبصر جناب اعجاز احمد خان کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نرمل، خانہ پور، بھینسہ، مدھول کے صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آپسی مشاورت سے متفقہ طور پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نرمل یونٹ کی تشکیل عمل میں آئی۔ جس میں سینئر صحافی ایم۔اے۔وسیم صدر، افتخار احمد، سید محمد پاشاہ، شفیع اللہ خان بابا نائب صدور،

اکبر خان جنرل سیکریٹری، محمد مجیب الدین، محمد حیدر جوائنٹ سکریٹریز، مرزا قاسم بیگ المعروف الیاس، ایم۔ اے۔ رشید آرگنائزنگ سکریٹریز، یحیی خان، خواجہ عبداللطیف المعروف قاضی وسیم کلچرل سیکریٹریز، محمد مقیم الدین خازن منتخب ہوئے۔ ایکزیکیٹیو کمیٹی ممبرس کی حیثیت سے تجمل احمد، حافظ شیخ قیصر احمد، عارف خان، محمد ناظم الدین، محمد اقبال کا انتخاب عمل میں آیا۔ بعد ازاں اعجاز احمد خان نے نو تشکیل ٹی یو ڈبلیو جے ایف ضلع نرمل یونٹ کو مبارکباد دی اور مستحق صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن دلانے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کی خواہش کی۔ نومنتخب صدر ایم۔اے۔وسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے سب کا ساتھ ہو تو ہی وہ اس ذمہ داری کو نبھا سکیں گے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک تمام صحافیوں سے انہیں متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا وہ تنظیم کے خادم کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سب کے مشورہ سے سب کو ساتھ لے کر کام کریں گے اور

ریاستی صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جناب ایم۔اے۔ماجد صاحب و مرکزی کمیٹی کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف ضلع نرمل یونٹ کی جانب سے بہت جلد ضلع کلکٹر کرناٹی ورون ریڈی، ضلع ایس پی پراوین کمار اور ڈی پی آر او، بی۔ تروملا سے ملاقات کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل اور مستحق صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کی منظوری کے لئے نمائندگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے ایف صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ انہوں نے ریاستی صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف جناب ایم۔اے۔ماجد صاحب، ریاستی جنرل سیکریٹری جناب غوث محی الدین صاحب، ریاستی قائد جناب حبیب احمد الجیلانی صاحب اور ریاستی نائب صدر و مبصر جناب اعجاز احمد خان صاحب سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے بھرپور سرپرستی و رہنمائی کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button