تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے دوران ڈرائیور نے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی

آر ٹی سی مطالبات کی عدم تکمیل پر احتجاج، ڈرائیور کی خودسوزی کی کوشش سے سنسنی
تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات پر حکومت کی مبینہ ہٹ دھرمی کے خلاف جاری احتجاج نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔ ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ میں ایک آر ٹی سی ڈرائیور کی جانب سے خودسوزی کی کوشش نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔
تفصیلات کے مطابق ریاست بھر میں جاری ہڑتال کے دوسرے دن آر ٹی سی ملازمین نے تمام ڈپوؤں کے سامنے مہا دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں جمعرات کو نرسمچپیٹ ڈپو کے سامنے منعقدہ احتجاج میں شریک ڈرائیور کولا رمیش گوڑ نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود ساتھی ورکرس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم ڈرائیور شدید جھلس گیا۔ زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ورنگل کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔



