تلنگانہ

دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے خوشخبری – تلنگانہ حکومت نے انٹرنل مارکس کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

تلنگانہ حکومت نے دسویں جماعت میں انٹرنل مارکس کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اور اس سال انٹرنل مارکس کے ساتھ امتحانات منعقد ہوں گے

 

۔ گزشتہ روز حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 2024-25 تعلیمی سال سے انٹرنل امتحانات کے لیے مارکس کا نظام ختم کر دیا گیا ہے، اور حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اب چھ مضامین کی امتحانات میں 600 مارکس ہوں گے۔

 

تاہم تعلیمی ماہرین اور طلباء کے نمائندوں نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ تعلیمی سال کے آغاز میں نہ کرکے صرف امتحانات سے 4 ماہ قبل کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 80 مارکس کے سممیٹیو اسیسمنٹ (ایس اے-1) امتحانات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں

 

حکومت نے ماہرین کی درخواست پر اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ 2025-26 تعلیمی سال سے نئی پالیسی نافذ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button