نیشنل

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم میں  نصیرالدین شاہ بھی ہوگئے شامل – ابھیجیت دیپکے کو گلے لگا لیا

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے جمعہ کو ممبئی کے آزاد پارک میں کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیت دیپکے سے ملاقات کی۔ نصیرالدین شاہ کو دیکھ کر ابھیجیت دیپکے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جھک کر ان کا استقبال کیا اور کہا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔

 

اس پر نصیرالدین شاہ نے ابھیجیت دیپکے کو گلے لگا لیا اور کہا کہ ’’میں خود آپ کا بڑا مداح ہوں۔‘‘ انہوں نے ملک کے عوام کے لیے جدوجہد کرنے پر ابھیجیت کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس ملاقات کے جذباتی لمحات کی ویڈیو ابھیجیت دیپکے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں دہلی میں CJP کے احتجاج کی نصیرالدین شاہ نے حمایت کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button