تلنگانہ
حیدرآباد یوتھ کریج بانی سلمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد: حیدرآباد یوتھ کریج یعنی ایچ وائی سی کے بانی سلمان کو آج علی الصبح پولیس نے حراست میں لے لیا۔
گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو شان رسالت صلعم میں گستاخی کے کیس میں برات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سلمان بھوک ہڑتال پر تھے۔گولکنڈہ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سید فیض کی قیادت میں
پولیس ٹیم نے سلمان خان کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق سلمان نے احتجاج کے لیے ضروری اجازت حاصل نہیں کی تھی۔



