تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کے زیر اہتمام چہارشنبہ کو اندرا پارک پر دھرنا

کے سی آر کو کالیشورم کمیشن کی نوٹس کانگریس کی گھٹیا سیاست

تلنگانہ کے روح رواں کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناقابل برداشت

تلنگانہ جاگروتی کے زیر اہتمام چہارشنبہ کو اندرا پارک پر دھرنا

کثیر تعداد میں عوام سے شرکت کی کے کویتا کی اپیل

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے روح رواں ،سربراہ بی آر ایس و سابق چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراﺅ کو کالیشورم پراجیکٹ کے حوالے سے کمیشن کی جانب سے نوٹس کی اجرائی کی تلنگانہ جاگروتی نے شدید مذمت کی ہے

 

۔ اسی تناظر میں صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلوا کنٹلہ کویتا کی قیادت میں 4جون چہارشنبہ کو اندرا پارک کے قریب صبح10بجے سے دوپہر ایک بجے تک دھرنا منظم کیا جائے گا۔ کے کویتا نے بتایا کہ کے چندراشیکھر راﺅ کے باعث تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ۔کے سی آر تلنگانہ کے معمار ہیں

 

۔ کے سی آر کی وجہ سے ہی گوداوری کے پانی کے ذریعہ خشک سالی سے متاثرہ تلنگانہ کی اراضیات کو سیر اب کیا گیا۔ کالیشورم جیسے تاریخی اورانقلابی پراجیکٹ کی بدولت آج لاکھوں کسان خوش حال ہیں۔ کانگریس حکومت کی جانب سے ایک سازش کے تحت کے سی آر کو نوٹس کی اجرائی نہ صرف قابل مذموم حرکت ہے

 

بلکہ تلنگانہ کے وقار پر رکیک حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے تکنیکی اور جغرافیائی بنیادوں پر کالیشورم پراجیکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے از سر نو ڈیزائن کیا تھاتاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی اراضیات کو پانی کی سربراہی عمل میں لائی جا سکے ۔ کویتا نے بتایا کہ کالیشورم پراجیکٹ کے باعث تلنگانہ کی لاکھوں ایکر بنجر اراضی سرسبز و شاداب ہوئی

 

۔ زرعی پیداوار میں بے انتہا اضافہ ہوا۔ پینے کیلئے صاف و شفاف پانی کی سربراہی کے علاوہ صنعتی ترقی میں بھی خاطر خواہ بہتری پیدا ہوئی۔ کویتا نے پر زور انداز میں کہا کہ موجودہ کانگریس حکومت کی جانب سے اس عظیم الشان پراجیکٹ کو مسلسل نظر انداز کر نے کے باعث کسانوں کو ہر سال ربیع کے موسم میں شدید نقصان کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کمیشن کے نام پر موجودہ حکومت کی گھٹیا سیاست در اصل کے سی آر کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے

 

جو کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہے۔ کویتا نے تلنگانہ جاگروتی کی طرف سے ریاست کے تمام اضلاع، دیہاتوں ، شہروں میں مقیم سماجی کارکنوں ، رضاکارانہ تنظیموں ، کسان برادری، نوجوانوں ، طلبہ اور محبان کے سی آر نیز ہر فرد سے خواہش کی کہ وہ اس دھرنے میں شرکت کریں اور تلنگانہ کی عزت نفس اور وقار کی مدافعت کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button