Uncategorized

گریٹر حیدرآباد سمیت ریاست کے دیگر میونسپل کارپوریشنوں کے کوآپشن ممبرس کی تعداد میں اضافہ _ تلنگانہ کابینہ کی منظوری

حیدرآباد _ 3 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ریاست کے دیگر کارپوریشنوں میں کوآپشن ممبرس کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اس سلسلے میں آج منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے یہ فیصلہ کیا۔ اس فیصلہ کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں 10 اور دیگر کارپوریشن میں 5 کوآپشن ممبرس کا اضافہ ہوا ہے فی الحال گریٹر حیدرآباد میں 5 کوآپشن ممبرس ہیں اب اس کی تعداد 15 ہوجائے گی جبکہ دیگر کارپوریشن میں فی الحال 5 کوآپشن ممبرس ہیں ان کی تعداد 10 ہوجائے گی۔

اس فیصلہ پر ریاستی وزراء ہریش راؤ، جی کملاکر، سرینواس گوڈ اور دیگر نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button