خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑا۔ گھر میں بلاکر کپڑے اتار دئیے گئے پھر بلیک میلنگ

حیدرآباد: آندھراپردیش ریاست میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع مارکاپورم کے گِدّالورو میں ایک خاتون نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور بعد میں اسے بلیک میل کرکے رقم لوٹ لی۔
متاثرہ شخص کے مطابق گاندھی بومّا سینٹر کے قریب ایک خاتون نے اس سے لفٹ مانگی۔ ابتدا میں اس نے انکار کردیا لیکن خاتون کے بار بار اصرار کرنے پر وہ راضی ہوگیا اور اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔
بعد میں جب وہ خاتون کو پی آر کالونی میں واقع اس کے گھر کے قریب چھوڑنے پہنچا تو خاتون نے اسے گھر کے اندر آکر پانی پینے کو کہا جیسے ہی وہ اندر گیا وہاں موجود ایک شخص نے اسے زبردستی گھر کے اندر کھینچ لیا۔اس کے بعد متاثرہ شخص کے کپڑے اتار دیے گئے اور خاتون نے بھی اپنے کپڑے اتار دیے۔
پھر دونوں کی تصاویر کھینچ لی گئیں۔ان تصاویر کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے رقم ادا نہیں کی تو اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جائے گی کہ اس نے خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرکے اسے دھوکہ دیا ہے۔
مجبوراً متاثرہ شخص نے فون کے ذریعے 7 ہزار روپے منتقل کردیے اور باقی رقم بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ تاہم ملزمین نے اس کی بات نہیں مانی بلکہ اس سے اسٹامپ پیپر پر یہ دستخط بھی کروالیے کہ اس کے ذمے ایک لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔اس کے بعد اسے ایک دن تک کمرے میں بند رکھا گیا اور شدید اذیت دی گئی۔
ایک دن بعد اسے رہا کردیا گیا لیکن ملزمین فون کرکے مسلسل رقم کے لیے اسے ہراساں کرتے رہے۔آخرکار متاثرہ شخص نے مقامی پولیس سے رجوع کیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔



