تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں شرپسندی کا واقعہ – دیپاولی کی مناسبت سے کاروبار کرنے والے مسلم تاجروں کو شرپسندوں نے پہنچایا نقصان

عادل آباد۔30/اکتوبر(اردو لیکس)عادل آباد مستقر کے رعیتو بازار کے سامنے چند مسلم نوجوان دیوالی تہوار کی مناسبت سے مختلف کلرز کے پاؤڈرس کا کاروبار کررہے ہیں جس کو ناپسند کرتے ہوئے بعض شرپسند عناصر جن کا تعلق زعفرانی پارٹی سے ہے نے رات دیر گئے فٹ پاتھ پر لگائی گئی دکانات پہنچ کر کاروبار کو نقصان پہنچایا اور سامان کو بکھیردیا جس کے سبب مسلم نوجوانوں کو پچاس ہزار سے زائد مالیت کا نقصان ہوا

 

،بتایا جارہا ہے کہ شرپسند عناصر نے موقع پر پہنچے مسلم نوجوان کے ساتھ گالی گلوج بھی کی اور ہندو تہواروں کے موقع پر ایسے کاروبار نہ کرنے کی دھمکی دی اور ماتھے پر تلک لگانے کو بھی کہا،تاہم مسلم نوجوانوں نے صبر و تحمل سے کام لیا اور اس واقعہ کی اطلاع ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں دی،آج بروز چہارشنبہ کو جمعیتہ علماء ہند عادل آباد کے ایک وفد جن میں ضلع صدر حافظ ابوبکر حامد،مولانا اسلم نہدی،حافظ محمد منظور احمد،حافظ شیخ احمد شامل ہیں نے سابق میونسپل وائس چیرمین ظہیر رمضانی،ریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن ضلع صدر شیخ مجاہد المعروف پتی مجو، خضر پاشاہ،فیض اللہ خان و دیگر احباب نے متاثرہ نوجوانوں کے ہمراہ عادل آباد ٹاؤن ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی

 

اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی کو بتایا کہ عادل آباد میں آئے دن شرپسند عناصر جن کا تعلق زعفرانی پارٹی سے ہے مختلف بہانوں سے عادل آباد کی پر امن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہر وقت مسلمان صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوئی تو اب یہاں کے مسلمان خاموش تماشائی بنے رہنے والے نہیں ہے بلکہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے سخت احتجاج کریں گے۔ڈی ایس پی نے بغور سماعت کے بعد سخت کارروائی کا تیقن دیا

 

۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا اسلم نہدی نے گذشتہ روز مسلم نوجوانوں کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں تمام مذاہیب کے لوگوں کو آزادانہ طور پر کاروبار کرنے کا پورہ حق ہے بعض شرپسند عناصر جو یہاں کے امن اور گنگا جمنا تہذیب کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کا انتباہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button