تلنگانہ

منوگوڑو ضمنی انتخاب کے اکزٹ پول جاری _ ٹی آر ایس کی کامیابی کے امکانات !

حیدرآباد _ 3 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے منوگوڑو  ضمنی انتخاب کی پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی مختلف میڈیا نے اکزٹ پول جاری کردئے ہیں جس میں ٹی آر ایس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی۔ اصل مقابلہ دو جماعتوں  ٹی آر ایس اور بی جے پی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ تاہم ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا دورانیہ ختم ہوتے ہی متعلقہ اداروں نے ایگزٹ پول جاری کر دیے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام ایگزٹ پولس میں ٹی آر ایس پارٹی جیتنے والی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بی جے پی کے  دوسرے اور کانگریس کے تیسرے مقام کے امکانات ہیں۔

 

جنم ساکشی رپورٹ  اس رپورٹ کے مطابق ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی  15,000 تا 20,000 کی اکثریت سے جیتنے کا امکان ہے۔ راجگوپال ریڈی کے دوسرے مقام پر  اور  پلوائی سراونتی کے تیسرے مقام پر رہنے کا امکان ہے۔

 

آتماساکشی سروے رپورٹ کے مطابق ٹی آر ایس کو 41 تا 42 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 35 سے 36 فیصد ووٹ ملیں گے اور کانگریس کو 16.5 سے 17.5 فیصد ووٹ ملیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق بی ایس پی کو 4 سے 5 فیصد ووٹ شیئر ملے گا۔ دیگر کو 1.5 سے 2 فیصد ووٹ شیئر ملنے کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس امیدوار کو 85 ہزار ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے کا امکان ہے۔

 

مررر آف پبلک پلس کی رپورٹ کے مطابق ٹی آر ایس پارٹی کو 42.13 فیصد، بی جے پی کو 31.98 فیصد اور کانگریس کو 21.06 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

 

پلس ٹوڈے پول کے مطابق ٹی آر ایس کو 42 سے 43 فیصد ووٹ ، بی جے پی کو 38.05 فیصد ووٹ، کانگریس پارٹی کو 14 سے 16 فیصد ووٹ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button