جرائم و حادثات
مریضہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کی کوشش۔ حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ہاسپٹل میں سڑک حادثے کے نتیجے میں زخمی زیر علاج ایک خاتون مریض کے ساتھ جنسی ہراسانی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت سامنے آیا جب ایٹور ناگارم میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والی متاثرہ خاتون جس کے دونوں پاوں حادثے میں ٹوٹ گئے اسے بہتر علاج کیلئے نمس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔
پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق کل رات مریضہ کے باپ کے صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان رفع حاجت کے لیے جانے کے بعد ایک دوسرے مریض کے ساتھ موجود شخص نے بستر پر لیٹی ہوئی متاثرہ خاتون پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی اور اسے غلط انداز سے چھوا۔
پنجہ گٹہ پولیس نے اس معاملہ میں شکایت ملنے پر کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔



