بزم اتحاد حیدرآباد کی عید ملاپ تقریب۔ شہر کی اہم شخصیات و این آر آئیز کی شرکت

حیدرآباد ۔ کے این واصف
“بزم اتحاد” ایک قدیم سماجی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے چیاپٹرز خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی قائم ہیں تنظیم کے گلوبل صدر احمد الدین اویسی صاحب ہیں۔
بزم اتحاد حیدرآباد چیاپٹر نے گزشتہ روز احمد الدین اویسی کی سرپرستی بڑے پیمانے پر ایک عید ملاپ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب مین معززان شہر اور مختلف ممالک میں برسرے کار این آر آئیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوا۔ اس تقریب نے بزم سے جڑے حضرات، بہی خواہوں اور مختلف ممالک میں برسرے کار این آر آئیز کو یکجا کیا اور ایک خوشگوار ماحول میں تجدید تعلقات کا موقع فراہم کیا۔
اس تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں کوثر محی الدین ایم ایل اے، امین الدین اویسی، خطب الدین اویسی، مولانا حامد خاں امیر جماعت اسلامی تلنگانہ، گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقون کے کونسلرز محمد نصیر الدین، رشید فراز اور سہیل قادری شامل تھے۔ بزم کی جدہ یونٹ کے نائب صدر یوسف الدین امجد نے خیر مقدم کیااور بزم اتحاد حیدرآباد چیاپٹر کے جنرل سکریٹری امجد حسین زبیر نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی گلپوشی کی گئی۔
حیدرآباد یونٹ کے عہدیداران محمد علی نیر، محمد عبید الرحمان، امجد حسین زبیر اور حسن بایزید کی کاوشوں سے یہ پروقار محفل کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔