تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی میں 3ہزار سے زائد ملازمتوں پر عنقریب تقررات

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں جلد ہی 3,038 ملازمتوں پر تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات آر ٹی سی کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سجنار نے بتائی

 

۔ان کے مطابق ریاستی حکومت نے ان تقرریوں کی اجازت دے دی ہے۔ پیر کے روز ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کے موقع پر آر ٹی سی کے زیر اہتمام حیدرآباد کے باغ لنگم پلی میں واقع آر ٹی سی کلا بھون میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی سجنار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

 

۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی تلنگانہ آر ٹی سی میں تین ہزار سے زائد ملازمتیں دی جائیں گی، جس سے موجودہ ملازمین اور ورکروں پر کام کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button