تلنگانہ

انداماں اسکیم کے نام پر سائبر دھوکہ دہی کا خطرہ لوگ چوکس رہیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد

حیدرآباد: شہر کے پولیس کمشنر سی وی سجنار نے خبردار کیا ہے کہ اندراماں ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر سائبر فراڈ کیے جانے کا خدشہ ہے لہٰذا عوام کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دھوکے باز ₹10,000 ای ایم ڈی کی ادائیگی کے نام پر فرضی فون کالز اور مشتبہ لنکس بھیج کر لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے کہ رقم ادا کرنے پر گھر الاٹ کرایا جائے گا تو اس کی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔پولیس کمشنر نے کہا "دھوکے باز یہ کہہ کر لوگوں کو ڈراتے ہیں کہ آج ہی آخری تاریخ ہے اور اسی بہانے ان سے رقم ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں۔”

 

انہوں نے عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی واٹس ایپ یا ایس ایم ایس پر موصول ہونے والے نامعلوم لنکس یا اے پی کے فائلیں ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ AnyDesk یا TeamViewer جیسی اسکرین شیئرنگ ایپس انسٹال نہ کریں۔

 

UPI PIN ریفنڈ حاصل کرنے کے لیے درکار نہیں ہوتا لہٰذا اسے کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اپنا آدھار نمبر، بینک کی تفصیلات اور OTP کسی نامعلوم شخص کو ہرگز نہ بتائیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ گھروں کی الاٹمنٹ کا پورا عمل مکمل طور پر شفاف ہے اور اس میں کسی دلال یا ایجنٹ کا کوئی کردار نہیں۔

اگر کوئی شخص سائبر فراڈ کا شکار ہو جائے تو وہ فوراً 1930 پر کال کرے یا cybercrime.gov.in پر آن لائن شکایت درج کروائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button