جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹپر لاری کی ٹکر سے دو نوجوان ہلاک، ایک زخمی، ڈرائیور فرار

حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں اتوار کی صبح پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں دو کمسن نوجوانوں کی جان چلی گئی، جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی

 

پولیس کے مطابق تین نوجوان ایک ہی اسکوٹی پر سوار ہو کر کرکٹ کھیلنے کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار ٹپر لاری نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ 17 سالہ مہیش اور 17 سالہ لکشمی تیجا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ تیسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

 

حادثے کے فوراً بعد ٹپر لاری کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کرائی

 

۔ پولیس نے ٹپر لاری کو ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button