تلنگانہ

پولیس نے ساڑی کھینچ کر بے عزت کیا: سنیتا لکشما ریڈی تلنگانہ اسمبلی کے سامنے رو پڑیں

حیدرآباد:  تلنگانہ اسمبلی اجلاس کے دوران شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔ کانگریس حکومت کے 1000 دن کی حکمرانی کے خلاف احتجاج کے طور پر سیاہ لباس میں اسمبلی جانے والی بی آر ایس کی خاتون رکن اسمبلی سنیتا لکشما ریڈی کو پولیس نے روک دیا۔ سنیتا لکشما ریڈی نے الزام عائد کیا کہ اس دوران پولیس نے ان کی ساڑی کھینچ کر انہیں بے عزت کیا۔

 

پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ سنیتا لکشما ریڈی اسمبلی کے سامنے رو پڑیں، جس سے وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور کونسل سیاہ لباس پہن کر اسمبلی پہنچ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سونیتا لکشما ریڈی بھی سیاہ ساڑی پہن کر اسمبلی روانہ ہوئی تھیں۔

 

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں اسمبلی جانے سے روکا اور اس دوران ان کی ساڑی کھینچ کر بے عزت کیا۔ پولیس کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنیتا لکشما ریڈی نے کہا کہ ایک خاتون رکن اسمبلی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیسے کیا جاسکتا ہے۔

 

بی آر ایس قائدین نے بھی پولیس کے رویے کی سخت مذمت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر سابیتا اندرا ریڈی نے سنیتا لکشما ریڈی کو تسلی دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button