تلنگانہ

سیاہ ٹی شرٹ پر پولیس کا اعتراض، ہریش راو نے بنیان میں اسمبلی کے سامنے دیا دھرنا

تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس حکومت کی 1000 دن کی ناکام حکمرانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل سیاہ ٹی شرٹس پہن کر اسمبلی اور کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچے۔

تاہم مین گیٹ پر سابق وزیر ہریش راؤ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ہریش راؤ سیاہ ٹی شرٹ پہن کر اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر پولیس نے اعتراض کیا۔

بعد ازاں ہریش راؤ اور انیل جادھو نے ٹی شرٹ اتار کر بنیان میں اسمبلی کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ ہریش راؤ نے بنیان میں ہی اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں اسمبلی کے مین گیٹ پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button