تلنگانہ

پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی فیس پر لگام – ہر جماعت کی فیس بتانا لازمی ؛ ورنہ ہوگی کاروائی

تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے 2026-27 تعلیمی سال کے لیے پرائیویٹ غیر امدادی اسکولوں کی فیس کے ڈھانچے کو شفاف بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

اب تمام اسکولوں کو جماعت وار فیس کی تفصیلات اسکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے ساتھ اپنی ویب سائٹ اور محکمہ تعلیم کے پورٹل پر بھی اپ لوڈ کرنا ہوگا۔اسکولوں کو فیس مقرر کرنے کی بنیاد بننے والی دستاویزات بھی اپ لوڈ کرنا ہوں گی،

 

جن پر اسکول کی گورننگ باڈی کے ارکان کے دستخط ضروری ہیں۔ یہ دستاویزات یکم جنوری 1994 کے GO-1 کے قواعد 16 اور 18 کے مطابق ہونی چاہئیں۔محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیش افیسر کو ہدایت دی ہے کہ فیس کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے والے اسکولوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے جائیں

 

اور GO-1 کے قاعدہ 11 کے تحت کارروائی کی جائے۔ اس اقدام سے والدین اسکولوں کی فیس کا موازنہ کرکے داخلہ اور ادائیگی سے قبل بہتر فیصلہ کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button